LUXCHURY BOUTIQUE 👗 ہمارے نزدیک آن لائن شاپنگ کا صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے وقت کی بچت اور ہوم ڈلیوری کی سہولت۔۔ جو لوگ آن لائن سستی چیزیں ڈھونڈتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں۔۔
دیانتداری سے آن لائن کام کرنے والوں کی قیمتیں تقریبا مارکیٹ کے برابر ہی ہوتی ہیں۔۔ تھوڑی زیادہ ہوسکتی ہیں کم نہیں۔۔۔ کیونکہ انہوں نے ڈلیوری چارجز اور پیکنگ وغیرہ کے اخرجات بھی نکالنے ہوتے ہیں۔۔
دراصل آن لائن تو ان لوگوں کیلئے ایک سہولت نکالی گئی ہے جو بہت مصروف ہوتے ہیں جن کے پاس شاپنگ کا ٹائم نہیں ہوتا، بازاروں میں پھرنے سے کوفت ہوتی ہے۔۔ ایک ایک دکان پھرنا اچھا نہیں لگتا۔۔ ہر ہر دکان پہ جاکر ایک ایک ڈیزائن کھلوانا مناسب نہیں لگتا آن لائن کی سہولت ان لوگوں کیلئے ہے۔۔ وہ اپنے آفس یا گھر بیٹھے ہزاروں ورائٹیز اور ڈیزائن میں سے اپنی پسند کا ڈیزائن آرڈر کرکے اپنے گھر ہی منگوالیتے ہیں۔۔ تو بھائی اس شاہی سہولت کے تھوڑے بہت اضافی اخرجات ہوتے ہیں۔۔
جب کہ ہمارے ہاں آن لائن کا تصور الٹ بنا ہوا ہے۔۔ ہم لوگ آن لائن سستی چیزیں ڈھونڈتے ہیں پھر جب چیز ہلکی ملتی ہے تو گلہ کرتے ہیں کہ آن لائن ہلکا مال ہوتا ہے۔۔
اب دیکھئے نا کہ بڑے بڑے مالز سے تو آپ 5000 کا سوٹ لے کے آتے ہیں اور آن لائن 1000 کا سوٹ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔۔ پھر کوالٹی بھی اتنی ہی ملے گی۔۔ پھر اگر آپ کہیں کہ کوالٹی ہلکی ہے تو کیا یہ زیادتی نہیں ہوگی؟۔۔
یاد رہے کہ ہم کوالٹی مناسب رکھتے ہیں یا اچھی رکھتے ہیں ہلکی نہیں رکھتے۔۔ تحریر کا مقصد صرف یہ ہے کہ آن لائن مصروف اور امیروں کا کھیل ہے۔۔ آن لائن سے فائدہ اٹھانا ہو تو پیسوں کو نہ دیکھیں سہولت اور وقت کی بچت دیکھئے۔۔ اچھی چیز سستی نہیں ملے گی۔۔ ہاں آپ کو گھر مل جائے گی اور آپ کیلئے سیلیکشن آسان ہوجاتی ہے آن لائن کی مدد سے۔۔